میری ٹریٹمنٹ ہو گئی ہے تو جیل منتقل کیا جائے : نواز شریف کا مطالبہ
31 جولائی 2018 (14:15) 2018-07-31

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف نے دوبارہ جیل بھجوانے کا تقاضا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بنیادی ٹریٹمنٹ ہوگئی ہے تو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: مشرف رسول کو خلاف قواعد پی آئی اے کا سربراہ بنائے جانے پر سپریم کورٹ سخت برہم 

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ سے دوبارہ جیل بھجوانے کا تقاضا کیا ہے ۔دوسری طرف سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ سے نوازشریف کو جیل نہ بھیجنے کی سفارش کی ہے ۔ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کو ابھی زیر نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے ،اس لئے فی الحال انہیں ہسپتال میں ہی رکھا جائے ۔


ای پیپر