فوٹوبشکریہ فیس بک

وفاق، صوبوں میں حکومت سازی کا معاملہ، عمران خان نے بنی گالہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
31 جولائی 2018 (12:56) 2018-07-31

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزراء اعلیٰ سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

عمران خان نے آج اپنی معمول کی ملاقاتیں منسوخ کرتے ہوئے بنی گالہ میں پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزراء اعلیٰ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، شفقت محمود، اسد عمر، علیم خان ، فواد چودھری، محمودالرشید اور پرویز خٹک، اسد قیصر، عاطف خان ، شہرام ترکئی اور علی امین گنڈا پور کو بنی گالہ طلب کر لیا۔

عمران خان دونوں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کے نامزدگیوں سے متعلق پارٹی رہنماوں سے رائے لیں گے۔

 

 

 

 

 


ای پیپر