فوٹوبشکریہ فیس بک

عمران خان نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب حکومت میں بڑا عہدہ دینے کا وعدہ کر لیا
31 جولائی 2018 (11:41) 2018-07-31

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب حکومت میں بڑا عہدہ دینے کا وعدہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگ کی قیادت نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا تو عمران خان نے بھی ان کو پنجاب میں بڑا عہدہ دینے کا وعدہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے چوہدری برادران کی حمایت کے بدلے میں‌ چوہدری پرویز الہیٰ کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کے فرزند مونس الہیٰ کو این اے کی ٹکٹ سے الیکشن لڑوا کر جیتنے کی صورت میں‌ وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ق لیگ کی قیادت اس علاوہ پی ٹی آئی کی پریشانی کم کرنے کے لیے پی پی پی کی قیادت سے بھی رابطہ کریگی۔


ای پیپر