فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان کو ملنے والا فنڈ چینی قرضے اتارنے کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے: مائیک پومیپو
31 جولائی 2018 (09:26) 2018-07-31

نیویارک: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیپو نے کہا ہے کہ پاکستان کو ملنے والا فنڈ چینی قرضے اتارنے کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، امریکہ نے آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج مشروط بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ٹرمپ انتظامیہ کے دوہرے معیار سامنے آگئے، کبھی ہاں، کبھی ناں پاکستان کا بیل آوٹ پیکج مشروط کرنے کا مطالبہ۔ امریکی وزیر خارجہ نے آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکج مشروط بنانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ آئی ایم ایف کو کوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔

مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، لیکن پاکستان کو ملنے والا فنڈ چینی قرضے کی ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان سے قرضے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی پاکستان کی جانب سے کوئی ایسی درخواست آئی ہے۔


ای پیپر