فائل فوٹو

عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
31 جنوری 2020 (11:31) 2020-01-31

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر رہے ہیں۔ تعداد کم کرنے کے لیے آج ایوان نمائندہ گان میں رائے شماری ہو گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد 5 ہزار تک لاچکے ہیں اور اس تعداد کو مزید کم کریں گے، ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس قرار داد کے حق میں ووٹ دیں۔

دوسری طرف پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں 50 امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں، حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ کوئی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا۔


ای پیپر