عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب کیوں بنایا ؟اہم راز سے پردہ اُٹھ گیا
کیپشن:   Image Source : Facebook IK
31 جنوری 2019 (23:36) 2019-01-31

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر ریلوے سمیت تمام حکمران طبقے کی فائلیں بننا شروع ہوگئی ہیں ایک سال کے اندر ان کی اخلاقی دستاویزی فائلیں سامنے آجائیں گی ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پیرنی کے استخارہ کی پیدوار ہیں ،بتائیں زلفی بخاری اور نعیم الحق کس کارکردگی کی بناء پر معاون خصوصی بنائے گئے ۔

رانا ثنائ اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ کا ماحول خراب کرنا نہیں چاہتی بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام مسائل  پارلیمنٹ کی سطح پر حل ہوں ، عمران خان میرٹ کی بات کرتے ہیں بتایا جائے کہ زلفی بخاری ، عون چوہدری اور نعیم الحق کا میرٹ کیا ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید6مرتبہ نوازشریف دور میں وزیر رہے اب وہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کو اکھاڑہ بنانے جا رہے ہیں ان کی ذاتی طور پر کوئی حیثیت نہیں۔

حکمران طبقہ نے اخلاقی خستگی کی نئی مثالی قائم کردی ہیں ، پی ٹی آئی دور کے بعد سانحہ ساہیوال کی حقیقت سامنے آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ بیماری کے باعث قانون کے تحت ریلیف ملنا ڈیل اورڈھیل نہیں ، نوازشریف کا دل کا آپریشن اور شہبازشریف کا کینسر کا مریض ہونا ایک حقیقت ہے ۔ سانحہ ساہیوال، وزیراعلی پنجاب نے جوڈیشل کمیشن کے فوری قیام کا مطالبہ مسترد کردیا۔


ای پیپر