کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن:   Image Source : Facebook
31 جنوری 2019 (23:26) 2019-01-31

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو نئی ہدایات جاری کردیں ۔

عمران خان نے وزرا کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال پر عوام کو حقائق بتائیں، ہر وزیر معاشی صورتحال پر پوری طرح بریف ہوکر میڈیا میں جائے۔انہوں نیکہا کہ وزرا میڈیا پر گھسی پٹی بات نا کریں، حقائق عوام کیسامنے رکھیں۔

وزیر اعظم نے وزرا سے کہا کہ اب آپ حکومت میں ہیں، اپوزیشن میں نہیں، حقائق کے ساتھ بات کریں۔عمران خان نے کہا کہ پارلیمان میں جو باتیں ہوتی ہیں وہ سیاسی باتیں ہیں انہیں ہونے دیں مگر آپ لوگ اپنا کام کریں ۔


ای پیپر