Image Source : Yahoo

سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ،شرح سود میں اضافہ
31 جنوری 2019 (20:04) 2019-01-31

کراچی : سٹیٹ بینک نے بھی حکومتی اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ صارفین کا اعتماد بڑھنے کی وجہ سے معیشت سے متعلق غیر یقینی صورتحال میں کمی آئی ہے ،مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 0.25فیصد اضافہ کر دیا ۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں کمی کے باوجود مالی خسارے میں کمی کے آثار ظاہر نہیں ہورہے۔طارق باجوہ نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ برآمدات اور زرمبادلہ کی شرح میں اضافے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی لیکن کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی شرح اب بھی زیادہ ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ایک بڑا حصہ ملکی وسائل کے استعمال سے پورا کیا گیا تھا جس کی وجہ سے دسمبر 2018 کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی ذخائر کم ہوکر 7 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں دو طرفہ آمدن کی وجہ سے 25 جنوری تک اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 ارب 20 لاکھ ڈالر اور ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔


ای پیپر