بچوں سے زیادتی ۔۔۔برطانیہ کو پاکستان میں بڑی کامیابی مل گئی
کیپشن:   Image Source : Yahoo
31 جنوری 2019 (19:36) 2019-01-31

اسلام آباد: بچوں کیساتھ زیادتی کے الزام میں پاکستان اور برطانیہ نے سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن کرکے برطانیہ کو مطلوب ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق سانگلہ ہل میں ہونے والے مشترکہ آپریشن میں چوہدری اخلاق حسین کو گرفتار کیا گیا ہے۔برطانوی ہائی کمیشن نے بتایا کہ اخلاق حسین پر بچوں سے زیادتی کا الزام ہے اور ملزم کو برطانوی عدالت 19 سال قید کی سزا سنا چکی ہے‘ ملزم 2 بار ریپ اور ایک بار ریپ کی کوشش کے الزام میں سزا یافتہ ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ٹرائل کے دوران اخلاق برطانیہ سے فرار ہو کر پاکستان آگیا تھا ‘جس کی گرفتار ی کیلئے2017 سے پاکستان سے رابطہ تھا۔


ای پیپر