Image Source : INP

نواز شریف ،زرداری کی ڈیل سے متعلق شیخ رشید کا اہم انکشاف
31 جنوری 2019 (17:58) 2019-01-31

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز ‘زرداری ڈیل سے ناکامی کے بعد اب ڈھیل چاہتے ہیں‘ شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی کیخلاف عدالت سے کیس ہار بھی گیا تو بھی کمیٹی میں بیٹھوں گا بیٹھنے کے آداب بھی سکھاؤں گا‘صدر (ن) لیگ کا آڈٹ میں کروں گا۔

جمعرات کو وزیر ریلوے نے شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کی ہمت ہے کہ وہ ان حالات میں دوست ممالک کی مدد سے معیشت بہتر کررہے ہیں‘ملکی خزانے کو دس سال میں تباہ و برباد کردیا گیا ہے۔شیخ رشید نے شہباز شریف کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس ہار بھی گیا تو کمیٹی میں بیٹھوں گا‘ریمانڈ کے اندر پروڈکشن آرڈر جاری کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس آدمی پر 56 کمپنی، نندی پور، قائداعظم سولر کا کیس ہو وہ کیسے کسی کا احتساب کرسکتا ہے‘میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بیٹھوں گا بھی اور بیٹھنے کے آداب بھی سکھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے اچھی طرح واقف ہوں‘ان پر کرپشن کے الزامات ہیں ان کا آڈٹ میں کروں گا‘جو ڈیفالٹ محکمے چھوڑ کر گیا وہ کیسے احتساب کر سکتا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 12 فروری تک ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا جائیگا جبکہ تھل ایکسپریس بھی جلد شروع کرنے جارہے ہیں اور اس سال قوم سے 20 ٹرینیں چلانے کا وعدہ کیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ تین ٹرینوں کا کرایہ پشاور تا کراچی 1350 روپے ہے‘ایم ایل ون اور نالہ لئی بڑے پراجیکٹ ہیں وہ پورے کرنے ہیں اور کوشش ہے کہ ریل رفتار 160 سے 220 کلو میٹر تک ہوجائے۔


ای پیپر