آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی سے متعلق فواد چوہدری نے اہم اعلان کر دیا
کیپشن:   Image Source : INP
31 جنوری 2019 (17:33) 2019-01-31

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی آزاد شہر ی ہیں ‘جدھر چاہیں جا سکتی ہیں ۔

جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آسیہ بی بی ایک آزاد خاتون ہیں اور وہ جہاں چاہیں جاسکتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ملک سے کب باہر جانا چاہیں گی یہ ان کے اپنے فیصلے پر منحصر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر آسیہ بی بی کو سنائی گئی موت کی سزا ختم کردی تھی۔


ای پیپر