فوٹو بشکریہ فیس بک

تبدیلی سرکار نے غریبوں سے روز گار چھین لیا: ممنون حسین
31 جنوری 2019 (14:03) 2019-01-31

لاہور: سابق صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عمران خان ملک چلانے کی قابل نہیں، تبدیلی سرکار نے غریبوں سے روز گار چھین لیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے موجودہ حکومت کو نااہل قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک چلانے کی قابل نہیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ جب الیکٹڈ وزیراعظم کو جیل میں رکھیں گے تو سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت کون کریگا، عمران اور علیمہ نے کالے دھن کو سفید کیا۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کو دھکا دینے کی ضرورت نہیں وہ خود گرنے والی ہے، پرفارمنس پوری ٹیم کی ہوتی ہے یہاں تو کپتان ہی ٹھیک نہیں۔

سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا کہ ہم میاں صاحب کے میڈیکل بورڈ سے مطمئن نہیں۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں آج سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کا دن ہے اس لیے پارٹی کے رہنماوں کی بڑی تعداد ان سے ملنے کیلئے جیل پہنچی تھی۔


ای پیپر