وزیرخارجہ کا میرواعظ عمر فاروق سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی اعتراض مسترد
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
31 جنوری 2019 (10:54) 2019-01-31

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میرواعظ عمر فاروق سے ٹیلیفونک گفتگو پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیئے۔

وزیرخارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا۔ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستانی قیادت ہمیشہ کشمیری قیادت سے رابطے کرتی رہتی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے پاکستانی قیادت ہمیشہ کشمیری قیادت سے رابطے میں رہتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستانی کوششوں پر میرواعظ نے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی معصوم کشمیریوں پر مظالم جاری۔ جنازوں میں شرکت پر بھی پابندی عائد۔ مظاہروں سے خائف کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی بھر میں کرفیو نافذ کیے رکھا۔


ای پیپر