سعودی فرمانروا نے کرپشن کیخلاف ملک گیر مہم کے خاتمے کا اعلان کر دیا
31 جنوری 2019 (10:18) 2019-01-31

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کرپشن کے خلاف ملک گیر مہم کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مہم ختم کرنے کا فیصلہ ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کی منظوری کے بعد ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی کے مقدمات میں مجموعی طور پر چار سو ارب سعودی ریال کی وصولی کی گئی۔ کمیٹی نے اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں۔

کرپشن کے الزام میں گرفتار 87 افراد کو ڈیل کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ 56 کیسز ابھی تک عدالت میں زیر التوء ہیں۔


ای پیپر