کینیڈا کا الیکشن میں بیرونی مداخلت، گمراہ کن اطلاعات روکنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
31 جنوری 2019 (09:57) 2019-01-31

کینیڈا نے الیکشن میں بیرونی مداخلت اور گمراہ کن اطلاعات روکنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کر دیا، ووٹروں کو فیک نیوز پرکھنے کی تعلیم بھی دی جائے گی۔

ہنگامی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان اکتوبر میں پارلیمانی انتخابات سے پہلے کیا گیا ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت مختلف ادارے سوشل میڈیا کے ذریعے بیرونی حملے ناکام بنائیں گے، جبکہ انٹرنیٹ کے استعمال میں احتیاط اور فریب سے بچاؤ کے لیے ووٹروں کی معلومات میں اضافہ کیا جائے گا۔


ای پیپر