Rana Sana gave important news about the resignations
31 دسمبر 2020 (18:03) 2020-12-31

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مریم نواز نے کسی کو نہیں کہا استعفے اسپیکر کو پیش کریں،تمام استعفے ن لیگ سیکرٹریٹ میں جمع ہو چکے ہیں،جب بھی پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی استعفے بھی سب کے سامنے آ جائینگے ۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے استعفوں کی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا استعفوں سے متعلق پی ڈی ایم اتفاق رائے  سے جو فیصلہ کرے گی تسلیم کریں گے ،ہم ا ن لوگوں کا بھی گھیراؤ کرسکتے ہیں جو نیب کا استعمال کرتے ہیں،نیب گردی سیاسی مخالفین کے خلاف بدترین حربہ ہے ،سارے  فیصلے بنی گالہ بیٹھ کر ہو رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا 2020 کا سورج طلوع ہونے سے پہلے جعلی حکومت کا سورج غروب ہو جائے گا ،کٹھ پتلی نظام کو لانے والوں کی کوشش کے باوجود پی پی  سندھ میں جیتی ہے ،جہاں سے ن لیگ جیتی  وہاں بھی کٹھ پتلی سسٹم نے دھاندلی کی کوشش کی ہے ،استفوں کا انتظار کرنے والوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جب بھی  پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ فیصلہ ہوگا استعفے سامنے آ جائینگے ۔


ای پیپر