PM Imran Khan Big Announcement
31 دسمبر 2020 (17:40) 2020-12-31

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غریب عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا اب ہر شخص کے گھر بنانے کیلئے حکومت نے انتہائی اہم پیکجز متعارف کروا دئیے ہیں،5مرلے کے گھر پر صرف اب 5 فیصد انٹرسٹ دینا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو اپنے گھر بنانے کی سہولیات متعارف کرواتے ہوئے کہا تعمیرات کے شعبے میں 186 ارب  مالیت کے منصوبے رجسٹرڈ ہیں،ان منصوبوں سے پنجاب میں روزگار کے ڈھائی لاکھ  مواقع پیدا  ہوں گے ،کم لاگت والے گھروں پر بینک ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ،378 ارب روپے  بینکوں نے ہاؤسنگ کے شعبے کیلئے رکھا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا 10 مرلے کے گھر پر 7 فیصد سے زیادہ انٹرسٹ ہوگا ،پہلے ایک لاکھ گھروں پر 3 لاکھ سبسڈی ملے گی ،تمام شہروں میں نئے ماسٹر پلان بنائے جائینگے ،شہروں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسٹرپلان ضروری ہیں،ماسٹرپلان سے سیوریج ،پانی کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ،انہوں نے کہا لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کررہے ہیں۔

وزیرا عظم نے مزید کہا کراچی،لاہور،اسلام آبادمیں اگست تک  لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈہو جائےگا ،ساری دنیامیں کوویڈ کے   باعث کنسٹرکشن بند تھی ،دنیامیں سب سے پہلے پاکستان نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو کھولا ،کنسٹرکشن کھولنے سے پاکستان کورونا بحران سے جلدی باہر نکل آیا ،1960 کے بعد  پہلی حکومت ہے جس نے انڈسٹری اٹھانے کا فیصلہ کیا ،حکومت تعمیراتی شعبے کو پورا تعاون فراہم کریں گے ،کنسٹرکشن انڈسٹری  میں حائل  رکاوٹوں کو دور کریں گے ۔

انہوں نے کہا ذرائع آمدن بتانے کیلئے بھی 6 ماہ کی چھوٹ دیدی گئی ہے ،ہاؤس فنانسنگ میں کچھ بینکس بہت آگے نکل گئے ہیں،وزیر اعظم نے کہا بینکس سے تاکید کرونگا ہائوس فنانسنگ میں مزید تعاون کریں ۔


ای پیپر