Pakistan Petrol Price in Pakistan
31 دسمبر 2020 (18:12) 2020-12-31

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

 اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو جزوی طور پر مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مین دس روپے تک اضافے کی تجویز دی تھی۔وزیر اعظم نے اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سفارش کو جزوی طور پر مسترد کیا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے اضافے کی منظوری دی جس کے بعد نئی قیمت 106 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

اوگرا نے  ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 37 پیسے تک اضافے کی منظوری دی تھی جسے وزیر اعظم نے مسترد کرتے ہوئے صرف ایک روپے 80 پیسے اضافے کی منظوری دی۔


ای پیپر