iPhone has made it much easier for users
31 دسمبر 2020 (19:53) 2020-12-31

دبئی :آئی فون رکھنے والوں کیلئے کمپنی نے بڑی مشکل آسان کر دی ،ایپل نے غیر لائسنس یافتہ 46 ہزار ایپلی کیشنز آن لائن اسٹور سے ہٹا دیں۔

تفصیلات کے مطابق اس اقدام سے قبل ایپل کے سٹور میں بہت سی ایسی ایپلی کیشن موجود تھیں جو حکومت کی طرف سے رجسٹرڈ نہ تھیں جس کی وجہ سے ان موبائل ایپلی کیشن کا محفوظ ہونا بھی ایک سوالیہ نشان تھا ،اب ایپل نے اپنے صارفین کو کوالٹی ایپلی کیشنز فراہم کرنے کیلئے غیر لائسنس یافتہ 46 ہزار سے زائد ایپلی کیشنز کو اپنے آن لائن سٹور سے ہٹا دیا ہے ۔

امریکی موبائل فونز کمپنی کے چین کے آن لائن اسٹور سے  ہٹائی جانے والی ایپلی کیشنز  میں 39 ہزار گیمز شامل ہیں۔ ایپل اسٹور پر پیسے دے کر کھیلے جانے والی پندرہ سو آن لائن گیمز میں سے صرف 74 ہی باقی بچی ہیں۔ایپل نے گیم بنانے والوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ لائسنس نمبر کے ساتھ گیمز اسٹور میں رکھنے کے لیے دسمبر تک کی ڈیڈ لائن  دی تھی۔ 


ای پیپر