Global Epidemic vaccine
31 دسمبر 2020 (19:18) 2020-12-31

اسلام آباد:وفاقی  کابینہ کی جانب سے چینی کمپنی سے ویکسین ڈوز خریدنے کے بعد وفاقی حکومت نے صوبوں سے ہیلتھ کیئر ورکرزکا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ویکسی نیشن مہم کے پہلے فیز کیلئے ابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اسی تناطر میں وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سے ہیلتھ ورکرز کی تفصیلات طلب کیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے صوبوں سے عالمی وبا کیلئے مختص اسپتالوں کے عملے کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے، صوبوں کے فراہم کردہ ہیلتھ ورکرز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال ہوگی، ویکسینیشن کیلئے ہیلتھ ورکرز کی حتمی فہرست مشاورت سے تیار ہوگی، پہلے فیز میں سرکاری، نجی عالمی وبا کے وارڈز کے عملے کی ویکسینیشن ہوگی، ویکسینیشن کاپہلا فیزمارچ کے اوائل میں ہونیکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ صوبوں سے ویکسینیشن مہم پر تجاویز طلب کی گئی ہیں، اس وقت ملک بھر میں726سرکاری،نجی اسپتال کرونا کیلئے مختص  ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن دو مراحل میں ہوگی، پہلے فیز میں پانچ لاکھ سے زائدہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن ہوگی جبکہ دوسرے فیز میں بقیہ ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

 ہیلتھ کیئر ورکر کو عالمی معیار کے مطابق دو  ویکسین لگائی جائیں گی، پہلے فیز میں سائینوفارم سے عالمی وبا کی ویکسین کی12لاکھ وائلز خریدی جائیں گی۔


ای پیپر