Ch Shujat Hussain New Statement
31 دسمبر 2020 (21:50) 2020-12-31

لاہور :حکومت کی سب سے بڑی اور اہم اتحادی جماعت کے لیڈر سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تجاویز کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ،اپوزیشن تجاویز کو ہوا میں اڑانے کی بجائے ان پر غور کرنا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے حکومت پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تجاویز کا بیان بازی سے جواب دینا ٹھیک نہیں بلکہ ان پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے ،حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کام کرنا چاہیے ،چوہدری شجاعت حسین نے کہا ملکی حالات اس مقام پر پہنچ چکے جتنے پہلے کبھی نہ تھے ۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا حکومت اور اپوزیشن کو عوام نے اسمبلیوں میں کام کرنے کیلئے بھیجا ہے ،اب یہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا فرض ہے کہ وہ عوامی مفاد کیلئے کام کریں ،ایسے لوگوں کے چکروں میں نہ پڑیں جن کا ذاتی مفاد ہو بلکہ دونوں اکھٹے مل کر کام کریں۔


ای پیپر