Khwaja Asif,corruption,disappointed,81 crore
31 دسمبر 2020 (16:07) 2020-12-31

لاہور :مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ 7بار پارلیمنٹ کے ممبر بنے لیکن ان پر کیس صرف 81کروڑ کا بنایا گیا۔ انہیں چاہیے تھا کوئی تو کرپشن نکال لیتے۔ 

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ آصف نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے حکم پر ان کی گرفتاری ہوئی ہے۔ پہلے راولپنڈی میں انکوائریاں بھگتتا رہا اور اب لاہور میں شروع ہو گئی ہیں۔ میں 7بار رکن پارلیمنٹ رہا لیکن مجھ پر صرف 81کروڑ روپے کی کرپشن کا کیس بنایا گیا۔ مجھے مایوسی ہوئی ۔ انہیں چاہیے کہ تھا کہ کم از کم الزام تو بڑا لگاتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انتقامی سیاست پر اتر آئی ہے۔ مجھے گرفتار کر کے نواز شریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی  جا رہی ہے۔ہمیں دو ڈھائی سال سے یہ پیشکش کی جا رہی ہے کہ نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیں تو کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائیگی ۔


ای پیپر