India,man,torturing,mother,arrest,video,viral,social media
31 دسمبر 2020 (13:59) 2020-12-31

کیرالہ :انڈیا میں ایک بدبخت شخص کو اپنی والدہ پر تشدد کرنے کے الزام میں پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس کے بعد بھارتی عوام نے بڑے پیمانے پر گرفتاری کا مطالبہ شروع کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک بس کنڈیکٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی والدہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس کے ساتھ بدزبانی بھی کر رہا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سرخ شرٹ پہنے ہوئے ایک شخص اپنی والدہ کو مار رہا ہے۔ پولیس نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اس شخص کا نام رساق ہے اور یہ بس میں کنڈیکٹر کی نوکری کرتا ہے۔

یہ بدبخت شخص مسلسل اپنی والدہ کو ٹھڈے مار رہا ہے ۔ یہ کسی تاریک سے کمرے کا منظر تھا جس کے ساتھ باورچی خانہ بھی نظر آرہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماں ابھی بھی اپنے بیٹے کیخلاف کوئی درخواست دینے پر تیار نہیں تھی جبکہ ہم نے خود اس معاملے میں سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے پولیس کے اختیارات کے تحت اس شخص کو گرفتار کیا ہے۔

یہ ویڈیو رساق کی بہن سے ریکارڈ کی تھی۔اس نے یہ ویڈیو گلف میں رہنے والے اپنے ایک رشتہ دار کو بھیجی کہ وہ رساق کو سمجھائے کہ وہ ایسی حرکتیں نہ کرے اور اپنی والدہ پر ہاتھ نہ اٹھایا کرے۔ پھر معلوم نہیں کیسے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہو گئی جس نے بھارتی عوام میں غم و غصہ بھر دیا اور چند ہی گھنٹوں میں پولیس نے اس بدبخت شخص کو گرفتار کر لیا۔


ای پیپر