ICC, Test Rankings, Kane Williamson, Steve Smith, Virat Kohli, Top Position
31 دسمبر 2020 (13:38) 2020-12-31

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

نئی عالمی رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ، مارنوس لابوشین کا چوتھا نمبر ہے ، پاکستان کے بابر اعظم کی پانچویں برقرار ہے۔ ٹاپ تین میں بابر اعظم پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔

ٹیسٹ بالروں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں ، ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر موجود نہیں ، آسٹریلیا کے میچل اسٹارک ٹاپ بالروں میں آگئے ، بھارت کے ایشون دو درجے برتری کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ہیں ، جسپریت بھمرا نویں نمبر پر آگئے۔

خیال رہے کہ آل راونڈرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلے نمبر پر موجود ہیں ، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن ٹاپ ٹین آل راونڈرز میں آگئے ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ ہی بدل دی ، کیویز نے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 101 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، 373 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم کے شاہین 271 رنز بنا سکے

فواد عالمی 102 اور محمد رضوان 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، باقی بلے باز اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ کرنے میں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، نیوزی لینڈ نے 10 وکٹوں پر 431 رنز بنائے ، جواب میں قومی ٹیم 239 رنز بنا سکی ۔ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگ 180 رنز پر ڈکلیئر کر دی ، پاکستان کو جیت کے لیے 373 رنز درکار تھے لیکن شاہین 271 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئے۔


ای پیپر