saba qamar,bold photo-shot,fans,comments,social media,shared
31 دسمبر 2020 (11:21) 2020-12-31

لاہور :پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی بولڈ تصاویر پر برے کمنٹس آنے پر صارفین کے ساتھ مقابلہ شروع کر دیا۔ برے تبصروں پر انہوں نے اگلے دن اپنی مزید بولڈ تصاویر شیئر کر دیں اور جب شائقین نے انہیں برے القابات سے نوازا تو اس سے اگلے روز انہوں نے دوبارہ مزید بولڈ تصاویر شیئر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ صبا قمر نے اپنا ایک تازہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا ہے ۔ اس فوٹو شوٹ میں اداکارہ نے انتہائی نازیبا اور کم کپڑے پہن رکھے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر اپ لوڈ ہونے کی دیر تھی کہ چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہو گئیں اور پاکستانی عوام نے بہت جوش و خروش سے اس پر تبصرے شروع کر دئیے ۔ کچھ لوگوں نے صبا قمر کی خوبصورتی کو سراہا لیکن تصاویر دیکھنے والی زیادہ تعداد نے صبا قمر کو سخت الفاظ سے نوازا۔

صبا قمر کی تصاویر پر شوبز کی شخصیات نے آکر ان کی بہت تعریف کی۔ ان کے لباس اور انداز کو دل چرانے والا قرار  دیا۔ وہیں پر کچھ ایسے سوشل میڈیا صارفین بھی تھے جنہوں نے صبا قمر کی تعریفیں کیں اور ان کو خوبصورت خاتون قرار دیا لیکن سوشل میڈیا کے ایسے صارفین کی تعداد زیادہ رہی جنہوںنے ان کے لباس کو اخلاقیات کے منافی قرار دیا اور ایک اسلامی ملک میں ایسی بے حیائی پر ان کو برے الفاظ سے نوازا۔

صبا قمر نے اپنی من موجی طبیعت کی وجہ سے شائقین کے ان برے کمنٹس کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے اپنا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تو شائقین کے برے کمنٹس کے بعد اپنی مزید بولڈ تصاویر شیئر کر دیں۔ ان کے مداح مزید سیخ پا ہوئے اور مزید برے الفاظ سے نوازا تو انہوں نے ایکسٹرا ڈوز کے طور پر کل اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر مزید بولڈ تصاویر شیئر کر دیں اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ وہ کسی کے برے الفاظ کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔


ای پیپر