Javed Hashmi,disconnect,electric meter,house,FIR,son in law,WAPDA
31 دسمبر 2020 (10:35) 2020-12-31

لاہور : مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید ہاشمی کے گھر کی بجلی کاٹنے کے بعد اب واپڈا کی طرف سے ان کے داماد پر دھمکیاں دینے کا مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھر کا میٹر اتارنے پر جاوید ہاشمی کے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی تھی جس پر مسلم لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے یہ سوال پوچھا تھا کہ کس کے حکم پر میرے گھر سے بجلی کا میٹر اتار لیا گیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان کو سیاسی وفاداری کی سزا دی جا رہی ہے اور نواز شریف کے بیانیے نے عوام کو یکجا کر دیا ہے۔

جبکہ دوسری طرف واپڈا کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کے گھر کے بجلی کا بل گزشتہ تین ماہ سے واجب الادا تھا جس پر ایس ڈی او واپڈا مخدوم رشید نے جب اپنی ٹیم کے ساتھ بجلی کے دو میٹر اتارے تو جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی نے ان سے بدکلامی کی اور انہیں سنگین نتائج کی  دھمکیاں  دیں جس کے بعد ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 


ای پیپر