govt,supplying,covid-19,vaccine,people,Pakistan,first,quarter
31 دسمبر 2020 (10:18) 2020-12-31

اسلام آباد : حکومت کی طرف سے ہیلتھ ورکرز کے ذریعے سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانی عوام کو عالمی وبا کی ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک اہم اجلاس میں وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا کہ متعدد ممالک کی طرف سے جو عالمی وبا کی ویکسین بک  کروائی گئی ہیں وہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اور ان کے نتائج مکمل نہیں ہیں۔ عالمی وبا کی ویکسین کی بکنگ کا بھی یہ مقصد ہے کہ جب یہ ویکسین میسر ہو تو اس کی دستیابی ممکن ہو سکے۔پاکستان نے بھی اس سلسلہ میں پہلے سے بکنگ کروا رکھی ہے جبکہ ڈریپ کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی میں کلینیکل ٹرائلزجاری ہیں۔

عالمی وبا کی صورتحال کا  جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا کہ عالمی وبا کی خریداری کا  جائزہ لیا  جا رہا ہے جن کو ہیلتھ ورکرز کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائیگا۔ ویکسین بنانے والی ایک کمپنی کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعدخریداری کا فیصلہ کیا جائیگا ۔ ہنگامی صورتحال میں تجرباتی مراحل والی ویکسین کی خریداری بھی کرنا پڑ جاتی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ چینی کمپنی سونوفرم کی بنائی ہوئی عالمی وبا کی ویکسین  کی بکنگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ڈریپ سے منظوری لی جا رہی ہے۔ 


ای پیپر