Second wave, pandemic, Pakistan, NCOC, PTI government
31 دسمبر 2020 (09:16) 2020-12-31

لاہور : عالمی وبا کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ، پاکستان میں وبا نے مزید 58 افراد کی جان لے لی ، اموات کی تعداد 10 ہزار 105 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 475 نئے مثبت کیسز سامنے آگئے ، متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 715 ہو گئی۔

ادھر خیبر پختونخوا میں وبا ایک اور خاتون ڈاکٹر کی جان لے گیا ، خولہ جبین ایک ماہ سے حیات آباد میڈیکل میں زیر علاج تھیں۔ این سی او سی کے مطابق ، حکومت ویکسین کی جلد دستیابی کے لیے معروف مینوفیکچررز سے رابطہ قائم کر رہی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں وبا سے 8 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر جبکہ 18 لاکھ 12 ہزار ہلاک ہوئے۔ دنیا بھر میں وبا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 86 ہزار 461 ہو گئی ہے۔

ادھر چین سے عالمی وبا کی ویکسین کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ چکی ہے۔ جبکہ آکسفورڈ کی آسٹرا زینیکا ویکسین کو برطانیہ میں استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جرمنی میں ایک ایسے ٹیسٹ کی اجازت دی گئی ہے جس کی مدد سے صرف 40 منٹ میں ٹیسٹ مثبت یا منفی ہونے کا پتہ چلایا جا سکے گا۔


ای پیپر