صدف کنول کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے: شہروز سبزواری
31 دسمبر 2019 (22:31) 2019-12-31

لاہور:ٹی وی اداکار شہروز سبزواری اپنی اہلیہ کیساتھ علیحدگی کے معاملے پر منظر عام پر آگئے اور انہوں نے جاری کردہ ایک ویڈیو میں شدید الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ان کے ذاتی معاملے سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔

اپنی ویڈیو میں شہروز کا کہنا ہے کہ میرے اور سائرہ کے درمیان جو کچھ ہے وہ ہمارا ذاتی مسئلہ ہے، سائرہ میری بیوی ہے، ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں، ہر جگہ یہ خبر شائع ہورہی ہے کہ اب ہم ساتھ نہیں، ہماری 7 سالہ شادی ختم ہوگئی؟جبکہ کئی جگہ دونوں کے درمیان علیحدگی کا ذمہ دار ماڈل صدف کنول کو بھی ٹھہرایا گیا۔

  شہروز سبزواری نے کہا کہ ان کے اور سائرہ کے درمیان طلاق نہیں ہوئی جبکہ کچھ معمولی جھگڑوں کے باعث انہوں نے صرف علیحدگی اختیار کی ہوئی ہے۔ ان کے اور سائرہ کے اس تعلق میں صدف کنول کا کوئی عمل دخل نہیں۔ یہ ویڈیو بنا کر سب کے ساتھ شیئر کرنے کا واحد مقصد یہ ہے کہ میں کافی اداس ہوں، جو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا وہ ہورہا ہے، میری اور میرے خاندان کی عزت کو جس میں سائرہ بھی شامل ہے سڑک پر لایا جارہا ہے اور ایک ایسی لڑکی کو اس معاملے میں گھسیٹا جارہا ہے جس کی کوئی غلطی نہیں، ایک مسلمان ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں سچ بولوں کیوں کہ مجھے اللہ کو منہ دکھانا ہے۔


ای پیپر