پٹرول کی قیمت میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا
31 دسمبر 2019 (22:20) 2019-12-31

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے سال کی آمد پر عوام کو بڑا تحفہ دیدیا ، پٹرول کی قیمت میں 2روپے 61پیسے فی لٹر کااضافہ کر دیا ،آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سمری منظوری کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 6 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی تھی۔


ای پیپر