شاہد آفریدی نے بھارتی ڈراموں سے غصہ میں آکر ٹی وی توڑ دیا
31 دسمبر 2019 (20:15) 2019-12-31

کراچی :سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے بھارتی ڈراموں کی تقلید کرنے پر غصے میں آکر ٹی وی ہی توڑ دیا تھا۔

ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے اپنے غصے سے متعلق سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ وہ غصے میں ایک بار ٹی وی توڑ چکے ہیں۔ ایک دن ان کی بیٹی ٹی وی کے سامنے کھڑی بھارتی چینل دیکھ رہی تھی اور ساتھ ہی بھارتی مذہبی رسم ’آرتی‘ اتارنے کی نقل کر رہی تھی، انہیں اس بات پر بے حد غصہ آیا اور انہوں نے غصے میں ٹی وی کو کْہنی مار کر دیوار کے اندر ہی دھنسا دیا۔

شاہد خان آفریدی نے بتایا کہ جب پاکستانی چینلز پر بھارتی ڈرامے نشر کیے جاتے تھے تو ان کی بیگم وہ ڈرامے دیکھا کرتی تھیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کی اہلیہ بہت کم ٹی وی دیکھتی ہیں مگر کبھی کبھار بھارتی ڈرامے بھی دیکھتی تھیں، انہوں نے اپنی اہلیہ کو ہدایت کی کہ وہ چاہیں تو بھارتی ڈرامے اکیلے میں دیکھ لیا کریں مگر بچیوں کو نہ دیکھنے دیا کریں۔


ای پیپر