سال نو کے آغاز پر وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا امکان
31 دسمبر 2019 (17:25) 2019-12-31

اسلام آباد :وفاقی کابینہ میں ایک دفعہ پھر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر2019کے آخری ہفتے میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے ہیں ،جن میں عوام کو ریلیف دینے ،مہنگائی کو کم کرنے سمیت وزراءکی کارکردگی کا کلینڈر بنانے جیسے فیصلے کئے گئے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔

رواں برس 18 اپریل اور 18 نومبر کو دو بار کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کی جا چکی ہے جس میں کچھ وزراءکے قلمدان بھی تبدیل ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں 2 بار تبدیلی کے باوجودمطلوبہ نتائج نہیں مل سکے ہیں جس کی وجہ سے اب آئندہ برس پھر کابینہ میں تبدیلی کی جائے گی۔


ای پیپر