حریم شاہ شادی شدہ نکلیں ،ان کا شوہر کون ؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں
31 دسمبر 2019 (17:12) 2019-12-31

لاہور :ٹک ٹاک سٹا ر حریم شاہ سے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آیا جس میں بتا یا گیا کہ وہ شادی شدہ اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے ۔

ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی فضہ جو ٹک ٹاک پر حریم شاہ کے نام سے مشہور ہیں حکومتی جماعت کے وزیر وں کیساتھ بننے والی ویڈیو ز نے ان کو مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ،فارن آفس تک رسائی نے رحیم شاہ کی مقبولیت کو مزید چا ر چاند لگا دئیے ۔

حریم شاہ کی استانی نے بتا یا کہ حریم شاہ نے مقامی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔ان کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔اس شادی سے حریم شاہ کی ایک بچی بھی ہے۔جب کہ دوسری جانب لِپ سنکنگ ایپ ٹِک ٹاک سے مقبول ہونے والی حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی ورکر ہیں اسی لیے ویڈیوز بھی انہی کے ساتھ بناتی ہیں۔


ای پیپر