فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

بدقسمتی سے اس ملک کو بندوق اور بوٹ سے چلایا جارہا ہے: رانا ثناءاللہ
31 دسمبر 2018 (10:02) 2018-12-31

فیصل آباد: سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سندھ کی چیخیں سن رہی ہیں مگر مجھے لگتا ہے انکی اپنی چیخیں نکلنے والی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کوئی بھی ٹی وی پر بیٹھ کر یہ ثابت کر دے کہ 22 گواہوں میں کسی نے بھی نواز شریف پر کرپشن کی بات کی ہے۔ شہباز شریف پر بھی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

رانا ثناءاللہ نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔ ووٹ کی طاقت سے بنائے جانے والے ملک کو قوم کی طاقت سے چلایا جاتا تو ملک خوشحال ہوتا مگر بدقسمتی سے اس ملک کو بندوق اور بوٹ سے چلایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا جس کا صلہ انہیں یہ ملا کہ اسے جیل میں ڈال دیا گیا۔ نہ ہی نواز شریف اور نہ ہی شہباز شریف کے خلاف کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ سابق صوبائی وزیر نے شیخ رسید پر بھی خوب تنقید کے تیر برسائے، کہتے ہیں کہ شیدا ٹلی ہمارے قائد پر الزامات لگاتا ہے یہ وہ شیطان ہے جو شیطان کو بھی کراس کرگیا ہے۔


ای پیپر