فوٹو بشکریہ فیس بک

18 ویں ترمیم کو نہیں چھیڑیں گے نہ ہی سندھ میں گورنر راج لگائیں گے: فواد چوہدری
31 دسمبر 2018 (09:38) 2018-12-31

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے سامنے کلیئر کٹ آپشن رکھ دیا، کہتے ہیں 18 ویں ترمیم کو نہیں چھیڑیں گے نہ ہی سندھ میں گورنر راج لگائیں گے، بدلے میں سندھ حکومت صرف آصف زرداری کے کیس میں شفاف ٹرائل ہونے دے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں مراد علی شاہ کا نام ہے، انہیں بھی فوری تبدیل کیا جائے۔

بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکر بولے، فواد چودھری نیب کی ترجمانی نہ کریں۔ احتساب پر اعتراض نہیں، لیکن مراد علی شاہ کا استعفیٰ مانگنے والے بتائیں ہیلی کاپٹر کیس میں وزیراعظم کا نام ہے وہ کب استعفیٰ دینگے؟؟؟

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا ہے اگر ن لیگ ساتھ دے تو چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے۔


ای پیپر