قرآن پاک کی سویڈن اور ناروے میں بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت
31 اگست 2020 (23:52) 2020-08-31

اسلام آباد :پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، مذہبی عقائد کا احترام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات کسی بھی مذہب کی روح کے خلاف ہیں۔ اسی لیے سویڈن اور ناروے میں کی جانے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی بھی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 4 اور پلواما میں 3 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا ہے۔


ای پیپر