سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق عدالت سے بڑی خبر
31 اگست 2020 (23:26) 2020-08-31

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی ہیں۔

میاں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ہوگی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے،ادھر ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی اپیلوں پر نیب پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ نیب پراسیکیوٹرز جہانزیب بھروانہ اور سردار مظفر عباسی پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم مفرور ہیں، انھیں حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔نیب حکام کا موقف ہے کہ غیر حاضری پر نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کی جائیں اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا برقرار جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں ان کی سزا بڑھائی جائے۔


ای پیپر