ڈاکٹر ماہا کو بلیک میل کو ن کرتا تھا؟اہم انکشافات
31 اگست 2020 (21:39) 2020-08-31

کراچی :کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف شاہ نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کو بلیک میل کیا جارہا تھا۔ اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 آصف شاہ نے کہا کہ جنید نے میری بیٹی کو بلیک میل کیا، جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا، وقاص اور جنید نے ڈاکٹروں سے مل کر ایم ایل او تبدیل کرایا۔آصف علی شاہ نے کہا کہ میری بیٹی چلی گئی مگر لوگ اپنی بیٹیوں کو جنید جیسے لوگوں سے بچائیں،انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کو جنید نے بلیک میل کیا، اس نے میری بیٹی کا برا حال کیا،آصف شاہ نے اپنی مرحوم بیٹی کی آڈیو چیٹس اور ایک آڈیو بھی میڈیا سے شیئر کی جس میں ماہا اپنی دوستوں سے خود پر ہونے والے تشدد اور دیگر زیادتیوں کا ذکر کررہی ہے۔

آصف شاہ اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو خودکشی پر مجبور کرنے والے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے۔


ای پیپر