file photo

کامیابی حاصل کرنے کیلئے عملی قدم اٹھانا پڑتے ہیں ‘ سجل علی
31 اگست 2020 (12:45) 2020-08-31

لاہور:خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ زندگی جہد مسلسل کا نام ہے اور کامیابی حاصل کرنے کےلئے صرف سوچنے تک محدود رہنے کی بجائے عملی قدم اٹھانا پڑتے ہیں ،مجھے اتنے کم عرصے میں اتنی مقبولیت مل جائے گی اس کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا لیکن میں نے اس کےلئے بڑی محنت کی ہے اور یہ اسی کا پھل ہے۔ 

سجل علی نے کہا کہ اگر گھر والوں کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید میں اتنی کامیابیاں نہ سمیٹ سکتی ۔ میرے گھر والوں نے نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ مجھے اعتماد بھی دیا اور یہی وجہ ہے کہ آج میں ٹی وی سکرین پر ایک پر اعتماد اداکارہ کے طور کام کرتی ہوں ۔

  سجل علی نے کہا کہ ہمیشہ دوسرے کےلئے اچھا سوچا ہے اور دل میں کسی کےلئے بغض نہیں رکھتی اور میرا خدا مجھے کبھی مایوس نہیں کرتا اور مجھے سکون ہی سکون میسر ہے ۔


ای پیپر