file photo

آج سے بدھ تک پنجاب بھر میں موسلادھار بارش ہو گی: محکمہ موسمیات
31 اگست 2020 (10:28) 2020-08-31

لاہور: ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں اکثر علاقوں میں اگلے دو دن تک تک بادل برسیں گے۔ جس سے اربن فلڈنگ، اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بتایا گیا ہے۔

آج سے بدھ تک لاہور، گوجرانوالہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ملتان، سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بادل برسیں گے۔ اگلے دو روز تک پشاور، چارسدہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت خیبر پختونخوا میں بھی تیز بارشیں متوقع ہیں۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ لسبیلہ، سبی، کو ہلو، بارکھان اور خضدار گرج چمک کے ساتھ مزید بادل برسے گا۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز بارش ہوسکتی ہے بارشوں سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔


ای پیپر