file photo

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی
31 اگست 2020 (10:27) 2020-08-31

لندن: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، انگلش ٹیم نے 196 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری مل گئی، آخری میچ منگل کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کپتان بابراعظم کے برق رفتار 56 رنز اور محمد حفیظ کے شاندار 69 رنز کی بدولت پاکستان نے 195 رنز اسکور کیے۔ جواب میں انگلش بیٹسمین بھی آتے ہی ٹوٹ پڑے بیئرسٹو نے 44 اور بنٹن نے 20 رنز بنائے، دونوں اوپنرز شاداب خان کے پہلے ہی اوور میں چلتے بنے، اسی اوور میں مورگن امپائر کے متنازعہ فیصلے کی بدولت بچ نکلے۔

مورگن اور مالان نے دھواں داربیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بولنگ کو چاروں شانے چت کر دیا۔ مورگن نے 66 اور مالان نے 54 رنز بنائے انگلش ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں ہدف تک پہنچ گئی۔


ای پیپر