file photo

امریکا سے افغانستان میں سنگین غلطیاں ہوئی ہیں: حامد کرزئی
31 اگست 2020 (10:26) 2020-08-31

کابل: سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا سے افغانستان میں سنگین غلطیاں ہوئی ہیں، انہوں نے امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نام نہاد اور افغانستان کے مسائل کی جڑ قرار دیا۔

غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کی دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ افغانستان کو گزشتہ دو عشرے کے دوران میں درپیش آنے والے تمام مسائل کی اساس بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے سنگین غلطیاں ہوئی ہیں۔ امریکا نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کی بجائے افغان دیہات اور افغان عوام پر بمباری شروع کر دی، افغان عوام کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔

حامد کرزئی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ امریکا کی ثالثی میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں پائیدار امن قائم ہوگا۔


ای پیپر