فرانس میٹر و سٹیشن پر حملہ
کیپشن:   Image Source : AFP
31 اگست 2019 (23:25) 2019-08-31

پیر س:فرانسیسی شہر لیون کے نزدیک میٹرو اسٹیشن پر چاقو حملے میں ایک 19 سالہ نوجوان ہلاک اور نو افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق چاقو اور تیز دھار آلے سے لیس دو افراد نے لیون کے نزدیک میٹرو اسٹیشن پر بس کا انتظارکرتے لوگوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔حملے کے بعد ایک حملہ آور کو پکڑ لیا گیا جبکہ پولیس دوسرے حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حملے کے محرکات سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور فی الحال اسے دہشتگردی کی کارروائی قرار نہیں دیا گیا۔


ای پیپر