بھارت سے مذاکرات صرف تین شرائط پر ہی ہو سکتے ہیں:شاہ محمود قریشی
کیپشن:   Image Source : Naibaat
31 اگست 2019 (19:13) 2019-08-31

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کیساتھ مذاکرات کی تین شرائط واضح کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کے جذبات کو روندھ کر مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھا جا سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا بھارت جب تک ہماری تین شرائط نہیں مانے گا ہم مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھائے، انسانی حقوق بحال کرے اور کشمیری رہنماﺅں کو رہا کرے، ان اقدامات کے بعد ہی مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ انہیں کشمیریوں کے جذبات دیکھنا پڑیں گے، بھارت کشمیری قیادت سے ملاقات اور مشاورت کرنے کی اجازت دے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو 26 فروری کی طرح افواج پاکستان اور قوم تیار ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، بھارت کی جانب سے مذاکرات کا ماحول دکھائی نہیں دے رہا۔


ای پیپر