بلاول بھٹو زرداری نے اپر کوہستان ٹرین حادثہ کی وجہ بتا دی
31 اگست 2019 (19:03) 2019-08-31

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اپر کوہستان میں پل ٹوٹنے کے باعث گاڑی نالے میں جا گری جس کی وجہ سے 24افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع صدمے کا باعث ہے، حکومت متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی معاونت کا کردار ادا کرے،حادثے کے اسباب معلوم کرنے اور ذمہ داروں کے تعین کی تحقیقات کرائی جائے۔

اپر کوہستان میں گاڑی نالے میں گرنے سے اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعث صدمہ ہے، حکومت متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے اسباب معلوم کرنے اور ذہ داروں کے تعین کی تحقیقات کرائی جائے، ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، اپر کوہستان میں پل ٹوٹنے پر گاڑی نالے میں گرنے سے کم از کم 24افراد ڈوب گئے تھے۔


ای پیپر