ٹویٹر کے سی ای او کا اکائونٹ ہیک
31 اگست 2019 (18:39) 2019-08-31

نیویارک:سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر ( سی ای او )جیک ڈورسی کا اکائونٹ ہیک کر لیا گیا۔جیک ڈورسی کا ٹوئٹر اکائونٹ 'چکلنگ اسکواڈ' نامی گروپ نے ہیک کیا جس کے بعد انہوں نے جیک کے اکائونٹ سے نامناسب ٹوئٹس شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق جیک ڈورسی کے ٹوئٹر اکائونٹ کو 42 لاکھ سے زائد صارفین فالو کر رہے ہیں، جبکہ وہ خود 4 ہزار سے زائد اکانٹس کو فالو کرتے ہیں۔ہیکرز نے تقریبا 15منٹ تک جیک ڈورسی کے اکائونٹ پر قابل اعتراض اور اشتعال انگیز ٹوئٹس کیے۔بعد ازاں ٹوئٹر نے اعلان کیا کہ جیک ڈورسی کا اکائونٹ بحال کرا لیا گیا ہے۔ٹوئٹر اکائونٹ پر انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا کہ جیک ڈورسی کا اکانٹ اب محفوظ ہے اور ٹوئٹر سسٹم کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ ہیکرز نے جیک ڈورسی کے اکائونٹ تک رسائی کس طرح حاصل کی۔دوسری جانب صارفین اس بات پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر ٹوئٹر کے سی ای او کا اکائونٹ محفوظ نہیں تو ان کے اکائونٹس کی حفاظت کی ضمانت کون لے گا؟ 


ای پیپر