قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن پنجاب کی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
31 اگست 2019 (17:45) 2019-08-31

لاہور : قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل پنجاب ٗ لاہور میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قائد اکیڈمی احمد خاور شہزاد نے کی۔ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا آغاز قائد اعظم اکیڈمی کے مرکزی دروازے سے کیا گیا جہاں پر تمام ملازمین ٗ افسران نے اکٹھے ہو کر پاکستان اور کشمیر کا قومی ترانہ پڑھا۔ ریلی میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی گئی جس میں بھارت کی جانب سے کشمیر میں کی گئی بربریت کیخلاف احتجاج کیا گیا اور نعرے بلند کئے گئےکہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قائد اعظم اکیڈمی احمد خاور شہزاد نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی طرف سے 370 اور 35-A کی آئینی شق ختم کرنے سے کشمیریوں کے حقوق کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اقوام متحدہ اور مسلم امہ کو چاہیے کہ اس معاملے پر فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں اور کشمیر یوں کی نسل کشی جیسے مظالم کو رکوایا جائے۔ریلی کے اختتام پر کشمیریوں کیلئے دعا کی گئی


ای پیپر