بھارتی ریاست میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ،کہرام مچ گیا
کیپشن:   Image Source : Twitter
31 اگست 2019 (17:21) 2019-08-31

کیرالہ:مودی کے اپنے ہی ملک میں پاکستانی پر چم لہرا دیا گیا جس کے بعد بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں کالج کے طالب علموں نے پاکستانی پرچم لہرا کر مودی کی نسل کشی کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ۔

بھارتی خبررساں ادارے نے تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس فرنٹ کے طلبہ مقامی کالج کی الیکشن کمپین چلا رہے تھے جہاںا نہوں نے غلطی سے پاکستانی پرچم لہرا دیا جبکہ دوسری طرف سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم کے جھنڈے کا رنگ پاکستانی پرچم سے ملتا جلتا ہے جب اسے لہرا یا گیا تو وہ پاکستانی پرچم کی مانند معلوم ہوا ۔

بی جے پی جو پاکستان اور مسلمان دشمنی میںا ندھی ہو چکی ہے اس واقعہ کے بعد انہوںنے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کیرالہ کالج میں دہشتگرد تنظیم گھس آئی ہے جو بھارت کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے ۔


ای پیپر