شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں: شیخ رشید
31 اگست 2019 (17:02) 2019-08-31

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مرکز میں مسلم لیگ ن ٹو بننے جا رہی ہے، اس کی قیادت شہباز شریف کرتے ہیں یا چودھری نثار کچھ نہیں کہہ سکتا، شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں،بھارت میں ہمت ہے تو غلطی کر کے دیکھ لے، کشمیر پر تمام جماعتیں اکٹھی ہونے جا رہی ہیں، فضل الرحمان کشمیر سے متعلق لانگ مارچ میں میرے ساتھ ہونگے،6 ستمبر کو بہاولپور ریلوے سٹیشن کا افتتاح کریں گے، سندھ میں بارشوں کی وجہ سے ریلوے نظام کو نقصان پہنچا، بارشوں نے مسافر ٹرینوں سے زیادہ مال گاڑیوں کو متاثر کیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ٹو بننے جا رہی ہے، میں نے پہلے بھی کہا ہے شہبازشریف میری آدمی کا پارٹی ہے، ن لیگ ٹو کی قیادت شہباز شریف کرتے ہیں یا چودھری نثار کچھ نہیں کہہ سکتا۔وزیراعظم عمران خان کسی صورت این آراو نہیں کرے گا، آصف زرداری نہیں چاہ رہے لیکن پی پی پی کے چند دوست اور خیرخواہ کچھ ادائیگی کرنے اور دینے دلانے کیلئے تیار ہیں، نوازشریف کے لوگوں کو بھی اس راستے کا انتخاب کرنا چاہیے، مسلم لیگ ن بھی کچھ دینے پر تیار ہو جائے تو بات بن سکتی ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سمجوتہ ایکسپریس اور تھر ٹرین جب تک میں زندہ ہوں نہیں چلے گی، سمجھوتہ سب لوگ منشیات۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت آزاد کشمیر یا لاہور کی طرف بڑھے گا تو ہم نے اس کے لیے اسمارٹ بم رکھے ہوئے ہیں، آپ ہماری طرف آئیں ہمارے پاس ہر طرح کا مصالحہ ہے، مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں ایک ہونے جارہی ہیں۔


ای پیپر