کوہستان مسافر بس دریا میں جا گری ،26افراد جاں بحق
31 اگست 2019 (00:34) 2019-08-31

کوہستان: کوہستان میں مسافر بس لکڑی کا پل ٹوٹنے سے دریا میں جاگر ی ،26سے زائد افرا د جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے کے علاقے کوہستان میں مسافر بس لکڑی کا پل ٹوٹنے سے دریا میں جا گری ،جاں بحق ہونے والوں میں سابق رکن اسمبلی مولانا عبد الحنان کی پوتی بھی شامل تھیں ۔

بس دریا پر قائم ایک لکڑی کے پل سے گزر رہی تھی جب پل ٹوٹ گیا اور بس دریا میں جا گری۔ بس میں 26 مسافر سوار تھے جو دریا کے پانی کے ساتھ ہی بہہ گئے،اب تک صرف 6مسافروں کی لاشیں نکالی جا سکی ہیں جبکہ باقی مسافروں کی لاشوں کی تلاش جا ری ہے ۔


ای پیپر